Mar 23, 2017 02:37 pm
views : 799
Location : Islamabad Shakar Paryan
ISLAMABAD - Fly Past March
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں جنگی لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ مارچ
اسلام آباد شکرپڑیاں میں منعقدہ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں جنگی لڑاکا
طیاروں کا فلائی پاسٹ ،جوش گرمانے والی دھنوں پر بری ،بحری اور فضائیہ
سمیت دیگر فورسز کے دستوں نے مارچ کیا۔ اس مواقع پرمسلح افواج نے قوت ،ہم
آہنگی اور نظم وضبط کا قابل دید مظاہرہ کیا۔
پریڈ کے موقع پر کوبرا،پوما اور ایم آئی 17سمیت 19ہیلی کاپٹرز نے شاندار
پاسٹ کا مظاہرہ کیا جب کہ جے ایف 17تھنڈر اور ایف سولہ طیاروں کی گھن گرج
سے وفاقی دارالحکومت کی فضائیں گونج اٹھیں، اس کے علاوہ شیر دل اسکوارڈن
اور ایس ایس جی کمانڈوز کے دستوں نے بھی شاندار کرتب دکھا تے ہوئے فضا میں
ایسے رنگ بکھیرے کہ حاضرین کے دل دہل گئے اور وہ داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
اس موقع پر بغیرپائلٹ کے براق طیارے کی بھی رونمائی کرائی گئی۔ براق طیارہ مسلسل 8گھنٹے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔