پشاور،پریس کلب میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد
یوم پاکستان کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں بچوں کے لیے ایک پروقار تقریب
کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کرکے تقریب کو چار
چاند لگادیے۔
اس موقع پر بچوں نے پریس کلب میں پودا لگایا اورملی نغمے بھی پیش کیے۔ پریس
کلب انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو یوم پاکستان کی اہمیت وافادیت سے بھی
آگاہ کیاگیا۔
تقریب میں شریک ایک طالبہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا یوم پاکستان کی اس
تقریب میں آکر خوشی محسوسی ہورہی ہے ،اور کافی دلچسپ معلومات بھی فراہم کی
گئیں ۔