Mar 23, 2017 04:02 pm
views : 658
Location : Naval Headquarter
Karachi- Pakistan Navy Celebrates Pakistan Day
کراچی ،پاک بحریہ نے یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
پاک بحریہ نے یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ یہ دن
پاکستانی قوم کو ان نظریات کی یاد دہانی کے لیے منایا جاتا ہے جن کی بنیاد
پر پاکستان کا قیام اس وقت عمل میں آیا جب بر صغیر کے مسلمانوں نے ایک
علیحدہ وطن کا مطالبہ پیش کیا جہاں وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔
دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور پاک بحریہ کی تمام مساجد میں وطن عزیز کی سا
لمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ پاک بحریہ کے تمام
جہازوں اور یونٹس پر چراغاں کیا گیا۔ پاکستان نیوی کی تمام یونٹس کے
کمانڈنگ افسروں نے افسروں اور جوانوں کے خصوصی اجتماعات سے خطاب کیا اور اس
دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یوم پاکستان کی سب سے اہم تقریب مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ تھی جو اسلام
آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر منعقد ہوئی۔ روایتی یونیفارم میں ملبوس پاک
بحریہ کا چاق و چوبند دستہ بھی اس تقریب کا اہم حصہ تھا۔ پاک بحریہ کی
خواتین افسران،خواتین میڈیکل ٹیکنیشنز، اسپیشل سروسز گروپ (نیوی) اور نیول
بینڈمسلح افواج کے مشترکہ دستوں میں شامل تھے۔ علاوہ ازیں ، پاکستان نیوی
نے ائیر کرافٹp3cاورین اور z9ecہیلی کاپٹرز نے بھی اس پروقار تقریب کے
دوران فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔
پاکستان نیوی کے کیپٹن شہزاد احمد p3cفارمیشن فلائی پاسٹ کی قیادت کررہے
تھے۔ p3cلانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ ہیں جنہیں عرف عام میں
’فلائنگ ڈسٹرائیر ز ‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ ہوائی جہاز اینٹی سرفیس میزائلز،
اینٹی سب میرین ٹارپیڈوز، ڈیپتھ چارجز، بموں اور بارودی سرنگوں سے لیس
ہیں۔