پشاور، یوم پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد ،48سائیکلسٹ کی شرکت
ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی یوم پاکستان کا آغاز توپوں کی سلامی
سے ہوا،جس کے بعد ملکی سالمیت اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں
گئیں۔ اس موقع پر مختلف سرکاری اداروں میں یوم پاکستان کی تقریبات کا
اہتمام کیاگیا جہاں اس دن کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔
یوم پاکستان کی نسبت سے پشاور میں یوم پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا
جس میں48سائیکلسٹ نے شرکت۔ اس موقع پر شہر کی معروف سڑکوں پرجگہ جگہ
شہریوں کی جانب سے ان سائیکلسٹ کے استقبال کے لیے کیمپ بھی لگائے گئے۔
سائیکل ریس کے موقع پر انتظامیہ کا کہناتھا نائب ناظم پشاور قاسم علی شاہ
کے تعاون سے اس سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا،28کلومیٹر طویل ریس کا مقصد
یوم پاکستان کے موقع پر شہریوں میں اس دن کی اہمیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
جب کہ سائیکل ریس کا اختتام قیوم اسٹیڈیم میں ہوگا ،ڈی جی اسپورٹس
پشاورجنید خان اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو سائیکلسٹ میں انعامات
تقسیم کریں گے۔