کراچی ،یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کی سی ویو پر فلائی پاسٹ کاشاندار مظاہرہ
یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں سی ویو پر پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی
پاسٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ائر فورس کےجوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ،ائر شو
میں جنگی جہازوں نے ٹولیوں کی صورت میں کرتب دکھاتے نظرآئے۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے اس پروقار تقریب میں مدعو کرنے پر پاک
فضائیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کراچی میں پہلی بار اس قسم کی تقریب کا
انعقاد کیاگیا ہے جس میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے پریڈ میں حصہ لیا،
یہ کراچی کے شہریوں کے لیے پاک فضائیہ کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ ہے
۔بطور گورنر سندھ اس تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے مزید کہا پاک فضائیہ ہمیشہ ملکی خدمات میں پیش پیش
رہی ہے ، 1965کی جنگ ہو یا ضرب عضب پاک فضائیہ نے کبھی بھی قربانی دینے سے
گریز نہیں کیا ۔ان دو تین سالوں میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم رہا
ہے۔
اس موقع پر ائر وائس مارشل سلمان احسن بخاری نے کہا پوری قوم کو آج کے دن
کی مبارکباد پیش کرتاہوں اور صرف اتنا کہوں گاکہ ہمارا جینا ،مرنا سب کچھ
پاکستان کے لیے ہے ۔