Mar 24, 2017 12:56 pm
views : 748
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 92 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ، 92پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعہ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 92پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ49109پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر275کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،82کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب
کہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔