Mar 24, 2017 03:20 pm
views : 862
Location : District Council
FAISALABAD - Tehreek Ahle Sunnat Protest
فیصل آباد، تحریک اہلسنت پاکستان کے تحت یوم پاکستان ریلی کا انعقاد
تحریک اہلسنت پاکستان کے تحت یوم پاکستان کے سلسلے میں ضلع کونسل چوک میں
ریلی نکالی گئی،جس میں علماء کرایم کے ساتھ عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے وطن عزیز سے محبت کے اظہار کے لیے 82فٹ لمبا اور 32فٹ چوڑائی پر مشتمل قومی جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا۔
ریلی ضلع کونسل سے شروع کر کچہری بازار پرجاکر اختتام پذیر ہوئی ،جہاں ریلی
میں شامل علماء کرام نے بات چیت کرتے ہوئے کہاپاکستان ہمیں بڑی قربانیوں
کے بعد ملا ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ یوم پاکستان منانے کا
مقصد اپنے بزرگوں کی قربانیوں کا یاد رکھنا ہے اوردنیا کو باور کرانا ہے
کہ پاکستانی ایک پرامن قوم ہے ۔
ریلی میں شریک ایک اور شہر ی نے کہا قائد اعظم اور علامہ اقبال نے جو خواب
دیکھا پاکستان اس کی تعبیر ہے ،جتنی قربانیاں دے کریہ ملک بنایاہے اس سے
زیادہ قربانیاں دے کر اس کی حفاظت بھی کریں گے۔ہم ملک میں خوش حالی اور امن
چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔