Mar 24, 2017 03:28 pm
views : 734
Location : Naval Headquarter
Islamabad- CNS Admiral Muhammad Zakaullah inaugrates Maytrs Memorial
اسلام آباد، نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں یادگارِ شہداء کا افتتاح کردیا گیا، ترجمان پاک بحریہ
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں یادگارِ شہداء کا افتتاح کردیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہاپاک بحریہ
قربانیوں، جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ کارناموں کی قابلِ فخر تاریخ کی
حامل فوج ہے۔پاک بحریہ اپنے شہداء اور غازیوں کو ہمیشہ معتبر انداز میں یاد
رکھتی ہے۔ یادگار کی تعمیر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی
ایک کاوش ہے۔
نیول چیف نے مزید کہایہ یادگارشہداء اور غازیوں کے بے مثال کارناموں کو
ہمیشہ زندہ رکھے گی۔ یہ یادگار شہداء کی قربانیوں میں کار فرما قومیت اور
فرض شناسی کے جذبے کونئی نسل میں منتقل کرنے کا باعث ہو گی۔