فیصل آباد،مسٹرپاکستان باڈی بلڈرز2017کا انعقاد
فیصل آباد پریس کلب میں مسٹرپاکستان باڈی بلڈرز2017کا انعقاد کیاگیا ،جس
میں بلوچستان ،سندھ، پنجاب، اسلام آبادسمیت پورے پاکستان سے 125باڈی بلڈرز
نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد بھی ایونٹ میں اپنے باڈی بلڈرز کو داد دینے کے لیے موجود تھی۔
پروگرام آرگنائزر معصوم بٹ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہااس 65ویں
نیشنل جونیئر باڈی بلڈرز چیمپئن شپ میں رواں سال منگولیا میں ہونے والی
انٹرنیشنل ایشین ورلڈ باڈی بلڈرز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے باڈی بلڈرز
کاانتخاب بھی کیاجائے گا ۔
ٹورنامنٹ میں ملک کے چاروں صوبوں سے واپڈ ،ریلوے،آرمی ،پولیس ،بینک کے
شعبوں سے وابستہ باڈی بلڈرز موجود ہیں،جب کہ سابق 19مسٹرپاکستان کو بھی
خصوصی طورپر اس پروگرام میں مدعوں کیاگیا ہے۔
معصوم بٹ کا مزید کہنا تھا اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد کا سہرا ڈسٹرکٹ اور
ڈویژن اسپورٹس کمیٹی کو جاتا ہے جس نے اپنی انتھک محنت سے نا صرف اس
پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کرایا بلکہ سیکورٹی کے بھی معقول انتظامات کیے
، جس پر ہم ان کا مشکور ہیں۔