لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا، اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاجس میں
چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد اکرم نے ادارے کی
سال 2016 ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاپنجاب پبلک سروس کمیشن
کو مضبوط اور خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھے
جائیں۔ادارے میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر اسے مکمل طور پر عصر حاضر کے
تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔امیدواروں کے انٹرویوز ویڈیو لنک اور سکائپ
کے ذریعے کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاپنجاب پبلک سروس کمیشن کے پورے نظام
کو آن لائن کیا جائے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام ڈویڑنوں میں ریجنل آفس
کے علاوہ بڑے شہروں میں بھی ادارے کو وسعت دی جائے۔
وزیراعلیٰ نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔کمیٹی تمام
سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی پلان مرتب کرے گی۔یہ کمیٹی سروس رولز کی
بہتری، پری سروس ٹریننگ اور دیگر امور کا بھی جائزہ لے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہااداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور
شفافیت کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام ضروری ہے۔عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار
باصلاحیت ٹیلنٹ سامنے لانا حکومت کا مشن ہے۔اس حوالے سے پنجاب پبلک سروس
کمیشن کو اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرنا ہے۔میرٹ اور شفافیت کی ترقی و
خوشحالی کی منزل حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔
چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کہامیرٹ، دیانت اور شفافیت پنجاب پبلک
سروس کمیشن کا طرہ امتیاز ہے۔ادارے میں شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے
استعمال سے ادارے کو عوام کا اعتماد حاصل ہوا ہے۔ صوبے کے 7 ڈویڑنوں میں
ادارے کے ریجنل دفاتر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ امیدواروں کی شکایات کے ازالے
کیلئے آن لائن نظام نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔
صوبائی وزراء4 رانا ثناء4 اللہ خان، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر
عمر سیف، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،
متعلقہ سیکرٹریز اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ممبران نے اجلاس میں شرکت
کی۔