Mar 24, 2017 06:17 pm
views : 750
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- Boundary Delimitation Workshop
اسلام آباد،الیکشن کمیشن میں ریجنل الیکشن کمشنرز کے تربیتی پروگرام کا انعقاد
الیکشن کمیشن میں ریجنل الیکشن کمشنر کے چوتھے بیج کو انتخابی امور سے
متعلق تربیت فراہم کرنے والے سے یو کےایڈ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹورل
سسٹمز کے تعاون سے پروگرام منعقد کیاگیا،جس میں گریڈ 19کے 21ریجنل الیکشن
کمشنرز کی تربیت فراہم کی گئی۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے افسران سے خطاب
کرتے ہوئے کہا تربیت عام انتخابات کے حوالے سے جاری تیاری کا حصہ ہے۔آئندہ
عام انتخابات کا صاف وشفاف اور منصفانہ انعقادکسی چیلنج سے کم نہیں ۔ بہتر
کارکردگی اور جدید تقاضوں کو پوراکرکرکے اس چیلنج سے نمٹاجاسکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان کا مزید کہنا تھا امید ہے آئندہ
انتخابات صاف وشفاف اور تاریخی ہوں گے اورعوام بھی الیکشن کمیشن سے یہ ہی
تواقعات وابستہ رکھتے ہیں ،ہمیں ان کی توقعات پر پورااترنے کے لیے اپنی
غلطیوں کو پہلے ہی درست کرناہوگا۔ امید ہے اس مرتبہ حلقہ بندیاں غلطیوں سے
پاک اور عالمی معیار کے مطابق ہوں گی۔اس سلسلے میں افسران کی پیشہ ورانہ
مہارت کو نکھارنے کے لیے تربیتی عمل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
تربیتی پروگرام کے آخر میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے تربیت فراہم کرنے والے افسران میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔