Mar 25, 2017 02:08 pm
views : 769
Location : Dockyard Kemari
Karachi- Dockyard Fire Under Control
کراچی ، کیماڑی ڈاکیارڈ کے ممنوع علاقے میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا
کیماڑی ڈاکیارڈ کے ممنوع علاقے میں واقع گودام میں لگی آگ پر قابوپالیاگیا،
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آگ بجھانے میں بحریہ ،کے پی ٹی اور سٹی گورنمنٹ
کے فائر ٹینڈر ز نے حصہ لیا، جس کے بعد آگ پر قابولیاگیا ہے اور اب گودام
میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ آگ 11بجے کے قریب ڈاکیارڈمیں واقع گودام میں لگی ،ممنوعہ علاقہ
ہونے کے باعث میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جب کہ ٹریفک پولیس
کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کارگوٹرمینل جانے والے راستے کو ٹریفک کے لیے
بند کردیاگیا ہے۔