پشاور،ملکی مفاد کی خاطر حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیا ر ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
پشاورمیں نجی اسکول میں پروگرام کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےڈپٹی
چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں او رملکی حالات پر
حکومت اپنا نقطہ نظر پیش کرے ۔
انہوں نے کہا کہ دوسال قبل فوجی عدالتوں کی توسیع معاملے پر آل
پارٹیزکانفرنس بلائی گئی تھی ۔ملکی حالات خراب تھے اس لیے فوجی عدالتوں کی
مدت میں توسیع کی گئی۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر حکومت کو آل
پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے تھی ۔
اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا ملکی مفاد کی خاطر
حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیا ر ہیں ۔ دہشتگرد کاکوئی مذہب نہیں ہوتا مذہبی
دہشتگردی کے لفظ کا بھی خاتمہ ہوناچاہیے۔