ملتان ، انسداد تشدد مرکز برائے خواتین دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے،محمد شہبازشریف
پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملتان میں بننے والا
انسداد تشدد مرکز برائے خواتین دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے جس
میں ایک ہی چھت تلے خواتین کی داد رسی کیلئے تمام سہولتیں میسر ہیں ۔
ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے افتتاح کے موقع پر گفتگو
کرتے ہو ئے کہا کہ اس مرکز میں تشدد کا شکار خواتین کو پولیس ،سرکاری
وکیل ،فرانزک ٹیسٹ ،نفسیاتی علاج اور رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے عورتوں پر تشدد کے خاتمے کیلئے کئے پہلی بار بھرپورعملی اقدامات کئے گئے ہیں ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ کیا اور
مرکز میں تشدد کی شکار خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا
۔وزیراعلیٰ نے مرکز کے تعمیراتی کاموں اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں
کو سراہا ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔