لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آرگنائزرعامر رشید کا پر یس کانفر نس سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آرگنائزرعامر رشید نے لاہور پریس کلب
میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آئی ٹی کی ایک پاکستان لیول کی
کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں،جس میں پورے پاکستان سے آئی ٹی ماہرین اور
اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔جب کہ20اور 21 مئی کو انٹرنیشنل اسپورٹس،
ٹورازم اور ایجوکیشن کی ایکسپو کانفرنس ایکسپوسینٹر لاہور میں منعقد ہونے
جارہی ہے،یہ بھی پاکستان کی پہلی سب سے بڑی ایکسپو کانفرنس ہوگی جس میں
اسپورٹس ،ٹورازم اور تعلیم کے ماہرین شریک ہوں گے۔
عامررشید نے مزید کہا ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کررہے ہیں جس میں وہ
شریک ہوکر ہمارے ساتھ کام کریں اور آگے بڑھیں،آج جس نوجوانوں کا انتخاب
کیا جارہاہے ان کے پاس آگے بڑھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہوگا جس سے وہ اپنے
جیسے نوجوانوں کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور
صوبائی وزیر رانا مشہود نوجوانوں کو مواقع فراہم کررہے اور آج منتخب ہونے
والے نوجوان ایک طرح سے ان کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بعد ازاں عامر رشید نے یوتھ ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوانوں میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے۔