Mar 26, 2017 02:52 pm
views : 693
Location : foji fertilizer
Sadiqabad- Rescue 1122 Practice
صادق آباد، فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں امونیا گیس کے اخراج کے حوالے سے ریسیکیو کی ہنگامی مشقوںکاانعقاد
فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں
امونیا گیس کے اخراج کے حوالے سے ریسکیو 1122کی جانب سے ہنگامی مشق کا
مظاہرہ کیاگیا،جس میں نیشنل ڈیزائسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے افسران ،فائر
بریگیڈ ،پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس اورموٹر وے پولیس نے
بھرپور حصہ لیا۔
مشقوں کا مقصد امونیا گیس کے اخراج کے دوران انسانی
جانوں کو محفوظ بنانا اور انہیں حادثاتی جگہ سے دور لے جانا تھا،اس دوران
ریسکیو ٹیم نے انتہائی مہارت سے لوگوں کی جان بچانے کا عملی مظاہرہ کیا۔
اس
موقع پر جائے حادثہ پر ایمرجنسی کیمپ بھی لگایاگیا جہاں امونیا گیس سے
متاثرہ افراد کو طبی امداد کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ
ساتھ فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں موجود ہنگامی کنٹرول روم اور ریکسیو 1122کو
ہنگامی صورت حال میں فوری اقدامات کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ اس
دوران پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے لوگوں کوجائے حادثہ سے دور
رکھنے اور انہےں ایک جگہ اکھٹا ہونے سے روکنے کی بھرپور مشقیں کیں۔ جب کہ
ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس نے ہنگامی صورت حال میں ٹریفک کنٹرول کرنے
اور متعلقہ گاڑیوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کیں۔