زیارت،حلقہ پی بی7میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پیبی 7زیارت سنجاوی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ
کا عمل جاری ہے ،جمعیت علماءاسلام ف کے خلیل الرحمن دومڑ،پشتون خوا ملی
عوامی پارٹی کے سردار حبیب الرحمن دومڑ اور تحریک انصاف کے نور محمد دومڑ
میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ پولنگ کا عمل شام 5بجے تک جاری رہے گا۔
یہ نشست جے یو آئی ف کے رکن گل محمد دومڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی
،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے 8امیدوار وں میں
مقابلہ جاری ہے ،حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد59ہزار 728ہے ،جس
میں مرد ووٹرز کی تعداد32ہزار 395اور 27ہزار 333خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
حلقے میں 59پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں دو ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں