پشاور،مہنگائی کی تازہ لہر نے بازار ویران کردیے
ملک بھرمیں جاری مہنگائی نے جہاں عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وہیں
دکاندار بھی گاہک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں،اسی طرح پشاور
میں لگنے والے اس اتوار بازار میں دکاندار تو موجود ہیں مگر خریدار نہ ہونے
کے برابر ہیں،جس کی وجہ سے بازار ویران نظرآرہے ہیں۔
اتوار بازار میں موجود سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں جس سے نہ صرف
خریدار پریشان ہیں بلکہ دکاندار بھی اس مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔
بازار میں اس وقت بھنڈی 120روپے کلو اور ٹماٹر 150روپے کلو تک فروخت
ہورہاہے ،جب کہ ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی مرغی کی قیمت 191روپے فی کلو
تک جاپہنچی ہے۔