Mar 27, 2017 12:49 pm
views : 675
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 175 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ، 175پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو مارکیٹ میں
مندی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 175پوائنٹس کی کمی
کے ساتھ48795پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر274کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے97کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،161کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جب کہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔