پشاور،مرغیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
پشاور میں مرغیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،خریدار دکان پر
آتے ہیں اور خالی ہاتھ واپس چلے جاتے ہیں چند دنوں میں قیمتیں 121 روپے سے
191 روپےتک پہنچ گئی ہیں۔
سبزی اور پھلوں کے بعد پشاور میں مرغی بھی عام شہریوں کی قوت خرید سے باہر
ہو گئی ہےدو ہفتے قبل 121 روپے فی کلو فروخت ہونے والی مرغیاں آج 191 روپے
فی کلو فروخت ہو رہی ہیں یعنی ستر روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے ،جس پر
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نرخ نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
شہری جب خریداری کے لئے دکانوں کا رخ کرتے ہیں تو نرخ نامہ دیکھتے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مہنگے داموں مال سپلائی ہوتا ہے اسی مناسبت سے خریدو فروخت ہوتی ہے۔
عوام کا کہنا ہےکہ اس قدر مہنگائی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ ر ہی اور نہ ہی قیمتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔