لاہور،پی ایچ اے کی جانب سے پھولوں کی سات روزہ نمائش کا انعقاد
پی ایچ اے کی جانب سے ریس کورس جیلانی پارک میں پھلوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
سات روزہ نمائش میں سو سے زائد اقسام کے پھول شہریوں کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔
موسم بہار کی مناسبت سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کیجانب سے جشن بہاراں
رنگ لاہوردوہزار سترہ کے سلسلے میں ریس کورس جیلانی پارک میں سات روزہ
پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا نمائش ریس کورس میں ایک سو سے زائد
اقسام کے پھولوں کی سجاوٹ اوربہترین انداز میں لینڈ اسکیپنگ بھی کی گئی۔
نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے میں شرکت کی۔