اسلام آباد، عوامی مرکز اسلام آباد میں پاک چین سنیٹر کا افتتاح کر دیا گیا
عوامی مرکز اسلام آباد میں پاک چین سنیٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین کے سفیر وی ڈونگ نے افتتاح کیا ۔
چینی سفیر سن وی ڈونگ نے سی پیک سینٹر فار ایکسلینس کی افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔چین
اور پاکستان ایک دوسرے پر معاشی اور سیاسی طور پر اعتماد کرتے ہیں ۔دونوں
ممالک کی لیڈر شپ کی کاوشوں سے سی پیک کا آغاز ہو ا۔
سن وی ڈونگ نے مزید کہاسی پیک کے تحت توانائی انفراسٹریکچر شعبوں میں تعاون
بڑھے گا۔ڈی سی پیک سے پاکستان میں معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی ۔عالمی اداروں
کے مطابق پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے ۔ڈی سی پیک سے
مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کا اعتماد بحال ہو گا ۔
چینی سفیر نے مزید کہاپاکستان میں 22ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی
ہے۔پاکستان میں بجلی کی طلب 33ہزار میگاواٹ ہے ۔11ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک
فریم ورک کے تحت پیدا کی جائے گی۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سی پیک ایکسلینس سینٹر سے خطاب کرتے
ہوئے کہااکیسویں صدی ایشیا اور چین کیلئے ہے ۔سی پیک کے ذریعے معاشی اور
علمی انقلاب آئے گا ۔آج سی پیک کے اہم ریسرچ سینٹر کا افتتاح ہوا ہے۔ریسرچ
سے معیاری ترقی کا فروغ ممکن ہو گا ۔سی پیک سے خطے میں پائیدار ترقی کو
فروغ ملے گا۔
احسن اقبال نے کہاچار سال پہلے پاکستان کو عراق اور افغانستان سے خطر ناک
ملک قرار دیا گیا،کوئی غیر ملکی پاکستان میں 1ڈالر سرمایہ کاری پر تیار
نہیں تھا ۔سی پیک منصوبے کے بعد پاکستان میں حالات میں بہتری آئی ۔مشرف کے
مارشل لا کے بعد ملک کو بغیر منصوبہ بندی کے چلایا گیا ۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہاملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا
تھا ،20,گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی،سی پیک فریم ورک کے تحت 2018میں لوڈ
شیڈنگ ختم کر دی جا ئے گی۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مزید کہاچودہ سال میں توانائی کے شعبے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ۔