Mar 27, 2017 06:41 pm
views : 750
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index declines by 290 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس میں 290 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو مارکیٹ میں غیر
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 290 پوائنٹس کی
غیر معمولی کمی کے بعد 48680 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 113 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 237 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔