Mar 27, 2017 06:52 pm
views : 748
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh attends NVTTC Tool kits Distribution Ceremony
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کا نوجوانوں میں ٹول کٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمینٹ پروگرام
کے تحت تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میں ٹول کٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں
شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہانوجوان ہمارا مستقبل ہیں ،ملک کی 60
فیصد آبادی کی صلاحیتوں کا درست استعمال اشد ضروری ہے۔نوجوانوں کو ہنر مند
بنا کر تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا خواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔ہنر مند
نوجوانوں کو نجی شعبہ میں باآسانی ملازمت فراہم کی جا سکتی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہانیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی
تحت اس پروگرام میں ملک بھر کے 50 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جانا
نہایت خوش آئند ہے۔ان کی تربیت کے لئے معیاری اداروں کے انتخاب پر کمیشن
مبارکباد کا مستحق ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہامارکیٹ میں دستیاب ملازمت کے مواقعوں کے
مطابق تربیت کی فرا ہمی سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں نمایاں مدد ملے
گی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار چیمہ نے کہااگلے سال سے تربیت کے لئے
منتخب کئے جانے والے نوجوانوں کی تعداد ایک لاکھ کردی جائے گی۔تربیت پانے
والے نوجوانوں کے مابین مسابقتی مقابلوں کے انعقاد سے ان کی صلاحیتوں کے
اضافہ میں مدد ملتی ہے۔
شمیم احمد فرپو نے کہاکراچی چیمبر تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کرے گا۔