حیدر آباد،وزیراعظم نوازشریف کی حیدر آبادآمد،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد پہنچ گئے ،وزیر اعظم اپنی آمد کے فوری بعد مگسی ہاؤس پہنچے جہاں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر شہر کی سڑکوں کی صفائی ستھرائی کی
گئی،استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ تاجروں نے ان کے لئے سونے کا
تاج بنوالیا ہے۔
وزیراعظم دورہ حیدرآباد میں ن لیگ کے کنونشن سے خطاب کریں گے ،اس دوران اہم منصوبوں کے اعلان کا بھی امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی حیدرآباد آمد کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے
انتظامات انتہائی سخت ہیں اور وزیراعظم کے روٹ کو خار دار تاریں لگا کر سیل
کردیا گیاجس سے مسافروں اور طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔