Mar 27, 2017 07:35 pm
views : 678
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs Provincial Cabinet meeting
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
سندھ کابینہ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام پر بننے والی یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر
صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے کئے گئے جس
میں سے ایک انتہائی اہم فیصلہ کراچی اور حیدر آباد میں بانی ایم کیو ایم
الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹیوں کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے بھی
کیا گیا۔
سندھ کابینہ نے اجلاس میں الطاف حسین یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری
دیدی جس کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین کے نام سے منسوب
یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کر کے فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھ دیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی الطاف حسین یونیورسٹی
کا نام تبدیل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔
صوبائی وزیر سکندر میندھرو کا کہنا تھا کہ ادارے اور شاہرائیں محب وطن
شخصیات کے نام سے منسوب ہونی چاہیءں، جو شخص ملک کے خلاف باتیں کر رہا ہو
اور ان کے نام سے کوئی ادارہ منسوب نہیں ہو سکتا، بانی ایم کیو ایم نے ملکی
سالمیت کے خلاف الفاظ استعمال کئے تھے اور جو پاکستان کے خلاف بات کرے اسے
اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔