راولپنڈ ی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع مپیسا نقاکولہ
نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونےو
الی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی
تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
جنوبی افریقہ کی وزیردفاع مپیسا نقاکولہ نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردوں
کیخلاف پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔ اس سے پہلے معزز مہمان نے جی
ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی اورپھول چڑھائے۔ پاک فوج کے چاق و
چوبنددستے نے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع کو سلامی دی ۔