Mar 28, 2017 12:27 pm
views : 723
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 95 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،95پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں مندی کا
رحجان دیکھا جارہاہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 95پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ48585پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے مارکیٹ میں مندی دیکھی
جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 262کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا، جس
میں سے 118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 130 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی
جب کہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔