Mar 28, 2017 12:39 pm
views : 801
Location : Agricultural University
Faisalabad- Books Festival
فیصل آباد،ایگری کلچر یونیورسٹی کے تحت کتب میلے کا انعقاد
فیصل آباد ایگری کلچر یونیورسٹی کے تحت کتب میلے کا انعقاد کیاگیا ،جس کا
افتتاح فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے کیا،اس موقع پر ایگری کلچر یونیورسٹی
کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار اور یونیورسٹی انتظامیہ بھی موجود تھی۔
کتاب میلے میں فکشن پبلشرز،فیضان مدینہ پبلشر،حق پبلشراور بک ہوم پبلشر
سمیت دیگر پبلشرز نے اسٹال لگائے ،جہاں ہزاروں مضوعات پر کتابیں رکھیں گئیں
تھیں۔
کتاب میلے میں ایگری کلچر یونیورسٹی سمیت فیصل آباد کے دیگر کالجز اور
یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلبہ وطالبات نے شرکت کی،جہاں وہ اپنے پسندیدہ
مضوعات پر کتابوں کی خریداری میں مصروف نظرآئے۔
کتاب میلے میں شریک ایک طالبہ کا کہنا تھاپاکستان ایک امن پسند ملک ہے،جس
کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس کتب میلے کا افتتاح فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے
کیا۔جو لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امن نہیں ،میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ
وہ یہاں آکر دیکھیں کہ اس ملک میں کتنا امن ہے ۔
اس موقع پر ایک اورطالبہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس طرح کے پروگرام کا
انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،اس سے نا صرف نوجوان نسل بلکہ تمام مکتبہ فکر
کے افراد کو فائدہ حاصل ہوتاہے جب کہ کتاب میلے کے انعقاد سے باہر ممالک
میں پاکستان کا ایک بہتر امیج سامنے آتا ہے۔