وزیراعلیٰ پنجاب کا آئی ٹی یونیورسٹی میں ای روزگار ٹریننگ سینٹر کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی ٹی یونیورسٹی لاہور میں ای روزگار
ٹریننگ سینٹر کے قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس
منصوبے پر ہمماضی میں سوچ بچار کررہے تھے اس منصوبے کو ڈاکٹر عمرسیف نے ای
روزگار سینٹر کے قیام کی صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک کارنامہ سر
انجام دیا ہے۔ جس پر میں ڈاکٹرعمر سیف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش
کرتا ہوں۔
وزیرعلیٰ شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ای روزگار سسٹم
وقت کی اہم ضرورت ہے، پڑھے لکھے اور کم پڑھے لکھے نوجوان پاکستان کے لیے
ایک چیلنج ہیں اور ہم نے اس چیلنج کو ترقی میں تبدیل کرنا ہے ،جس کا واحد
ذریعہ یہ ہے کہ ہم ایک بہترین پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مواقع دے
کرانہیں مضبوط بنائیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر ملک کی ترقی میں اہم
کردار ادا کرسکیں اور یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت ممکن ہے،جس کی بنیاد آج
رکھ دی گئی ہے۔