Mar 28, 2017 04:31 pm
views : 728
Location : Private University
Islamabad- Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari address to Convocation
اسلام آباد، تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تعلیم مکمل کرنے پرطلبہ اور
ان کے والدین کو مبارکباد دیتاہوں تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد
ملتی ہے اور یہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری
رہتا ہے آپ زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ
آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کانوکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
یونیورسٹی کی تعلیم ہر شعبے میں کام آتی ہے ، تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل
دینے میں مدد ملتی ہے ، سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم شہید بی بی کا خواب تھا ، بے نظیر بھٹو
پاکستانیوں کے عزم و حوصلے سے واقف تھیں،آپ سب ملک کے ذوالفقار بھٹو اور
بےنظیر بھٹو ہیں ، طلبا زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،طلبا کو
آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا،میرے اہل خانہ کو دہشت گردی
کا نشانہ بنایا گیا۔