Mar 28, 2017 04:52 pm
views : 809
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Health
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی
فراہمی کیلئے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاصوبے کے عوام کے علاج معالجے کی
بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھائے جائیں۔دکھی انسانیت
کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے سب نے مل کر ذمہ داری ادا کرنی ہے۔پنجاب
حکومت نے گھروں پر مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے 36 اضلاع کیلئے انسی نریٹرز خریدنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا ادویات کے نمونے بیرون ملک کی
بہترین لیبارٹریوں سے چیک کرائے جائیں گے۔پنجاب حکومت عوام کو معیاری
ادویات کی فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گی۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر عائشہ غوث پاشا، مشیر عمر سیف، سیکرٹری خزانہ، کمشنر پنجاب
ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، سیکرٹری پرائمری اینڈ
سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔