اسلام آباد،این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام پاکستان اسکول سیفٹی فریم ورک کانفرنس
این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام پاکستان اسکول سیفٹی فریم ورک کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاپاکستان گزشتہ کئی
دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے لیکن اس دہشت گردی کے باوجود پاکستانی
قوم ہمیشہ پر عزم رہی ہے ،اب پاکستان کے حالت تبدیل ہور ہے ہیں،ہم ترقی کی
طرف گامز ن ہیں،موجودہ دور میں ہم نے ہرشعبے میں ترقی کی۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مزید کہاپاکستان اسکول سیفٹی فریم ورک پر
گزشتہ ساڑھے تین سال میں بہت کام ہواہے ،اوراس پروگرام کے تحت اسلام آباد
کے 422اسکولوں کی سیکورٹی میں بہتری لائی گئی ہے۔ ہر اسکول کے اندر اسکول
مینجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے اوران اسکولوں کی سیکورٹی کے لیے متعلقہ شعبوں
کے افسران کو مقرر کیا گیا ہے،ان اقدامات کی بدولت آج جہاں اسکول محفوظ
ہورہے ہیں وہیں بچوں کی معیاری تعلیم پر بھی اولین ترجیح دی جارہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہامیڈیا نے دہشت گردی
کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اورمیڈیا کے کردار کے باعث ہم نے اہم
شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔