Mar 28, 2017 06:15 pm
views : 753
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 156 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100انڈیکس میں 156 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ میں غیر
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 156 پوائنٹس کی
غیر معمولی کمی کے بعد 48523 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 196 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔