Mar 28, 2017 07:00 pm
views : 789
Location : District Council
Faisalabad - Jamat e Islami Woman Wing Protests
فیصل آباد،جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے مظاہرہ
جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے لاہور میں یونیورسٹی پروگرام کے دوران
طالبات پر حملے کے خلاف فیصل آباد ضلع کونسل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کیاگیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اوریونیورسٹی انتظامیہ مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا یونیورسٹی میں غندہ
گردی کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں،ان غنڈہ عناصر کے آنے سے جامعات میں
طالبات غیر محفوظ ہوتی جارہی ہیں۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ
لاہور میں یونیورسٹی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارر وائی کی جائے
اور بے گناہ طلبہ کو فوری رہاجائے کیاجائے۔
اس موقع پر ایک اورخاتون نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
یونیورسٹی پروگرام میں سمیعہ راحیل قاضی پر حملہ تمام خواتین پر حملے کے
مترادف ہے ،ہم اس حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ طالبات کے پروگرا م پرغنڈہ
عناصر کی جانب سے حملہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ ہم مطالبہ
کرتے ہیں کہ جمعیت کے گرفتار طلبہ کو فوری رہاکیاجائے اور غنڈہ عناصر
کویونیورسٹی باہر کیاجائے۔