کوئٹہ ،بلوچستان پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جدید اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے مشق کا انعقاد
کوئٹہ چھاؤنی میں پاک فوج اور جمہوریہ چیک ری بپلک کے تعاون سے بلوچستان
پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جدید اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دی گئی۔
جمہوریہ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی اسلحہ ساز کمپنی کی ٹیم نے ڈی آئی
جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت اعلیٰ پولیس حکام کو جدید اسلحے سے متعلق
بریفنگ دی اور بتایا کہ سی زیڈکمپنی کا اسلحہ مضبوط ساخت ہونے کے ساتھ ساتھ
موسمی دباؤ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر پاک فوج اور غیر ملکی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر
دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت بلوچستان پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے
جدید اسلحے کی فراہمی میں معاونت کی جائے گی۔