Mar 29, 2017 01:05 pm
views : 856
Location : Sindh High Court
Karachi- Doctor Asim Case Hearing
کراچی،سندھ ہائی کورٹ، ڈاکٹر عاصم کی دو کیسز میں ضمانت منظور
سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر
عاصم حسین کی دو ریفرنسز میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو
کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ طویل مدت سے زیر حراست
تھے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے عدالت میں متعدد باراستدعا کی تھی کہ ان کے
موکل کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اس لئے ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ
ان کا علاج کروایا جا سکے۔
ڈاکٹر عاصم پر 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو ریفرنسز دائر تھے جبکہ
دہشتگردوں کا علاج کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس میں ان کی ضمانت
ہو چکی تھی۔
ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور
کرلی ہے جبکہ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پچیس پچیس لاکھ روپے کے مچلکے
جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر پٹرولیم کو کرپشن کے مختلف
کیسز اور اپنے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کے الزام میں حراست میں
لیا گیا تھا۔