Mar 29, 2017 01:58 pm
views : 738
Location : SSP City Office
Sargodha- SSP City Press Conference
سرگودھا، پولیس کا موٹرسائیکل چور وں کے خلاف کریک ڈاون،چار موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار
اے ایس پی سٹی کے مطابق سرگودھا پولیس نے موٹرسائیکل چور وں کے خلاف کریک
ڈاون کرتے ہوئے موٹر سائیکل چورگینگ کو گرفتارکرکے اکیس موٹر سائیکل اور
نقدی برآمدکرلی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد شہر میں جرائم کی شرح میں
واضح کمی واقع ہوئی ہے۔
اے ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے تھانہ سٹی پولیس نے
ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے چار گینگ گرفتار کیے
ہیں اور یہ ملزمان سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کرتے تھے
جبکہ ان کے ساتھ ان کے سہولت کار بھی موجود ہوا کرتے تھے
ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں کا تعلق پشاور سے ہے
جسمیں بشیر گل،سیحرت گل،شان علی ،رضاخان کے علاوہ آٹھ افراد گرفتار ہوئے
ہیں ان میں سے سرگودھا کے بھی رہائشی ہیں جو ان کے سہولت کار تھے ان کا
مزید کہنا تھا کہ یہ گینگ رات کو دکانوں کے تالے توڑ کر سامان بھی چوری کیا
کرتے تھے اور شام کو موٹر سائیکلوں پر نکلتے اور راہ گیروں سے اسلحہ کے
زور پر موبائل فون اور نقدی بھی چھین لیا کرتے تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران اے ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی نے مزید بتایا کہ
ملزمان سے اکیس موٹر سائیکل نقد رقم اور سامان برآمد کیا گیا ہے جبکہ
ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتا ر کر لیا جائے گا۔