Mar 29, 2017 03:48 pm
views : 705
Location : National University
Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses
اسلام آباد، صدر ممنون حسین کا پاکستان سی پیک سیمینار سے خطاب
صدر ممنون حسین نے سی پیک پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک چین
راہداری کیا ہے اور یہ خطے کے لیے کیوں اہم ہے اور اس کے فعال ہوجانے کے
بعد وطن عزیز اور دنیا کے بیشتر خطوں میں کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی،یہ
سمجھنے کے لیے کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں،اس سیمینار کے انعقاد اور اس
میں شریک مندوبین اس پر ایک نظر ڈالیں گے تو حقیقت واضح ہوجائے گی ۔
صدر ممنون حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا زندہ قوموں کے
تعلیمی ادارے متحرک اور تھینک ٹینک کی حیثیت رکھتے ہیں اور ریاست کو درپیش
چیلنجز کو اپنی اولین ذمے داری سمجھتے ہوئے اس پر غور وفکرکرکے اس پر کی
گئی تحقیق حکومت کے سامنے پیش کرتے ہیں۔اس تناظر میں یہ سیمینار انتہائی
اہمیت کا حامل ہے،اور مجھے فخر ہے کہ اس کا انعقاد ملک کی قابل فخر جامعہ
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز نے
کیاہے جس پر یہ دونوں ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صدر پاکستان نے کہامیں امید کرتا ہوں کہ یہ دونوں ادارے اس طرح کی سرگرمیاں
آئندہ بھی جاری رکھیں گے،تاکہ پاکستان چین راہداری ہی نہیں بلکہ وطن عزیز
کو مستقبل میں پیش آنے والے دیگر آفات اور چینلجز سے بھی کامیابی سے
نبردآزما ہوجاسکے۔