اسلام آباد،اسلام آبادکے شہریوں کو پانی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے احتجاجی مظاہرے کے دوران پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میئر اسلام آباد شہریوں کو پانی چاہیے اور
آپ ہمارا احتجاج روک رہے ہیں،آپ کو بھی نا صرف اس احتجاج میں شامل
ہوناچاہیے بلکہ سب سے آگے آگے ہوناچاہیے۔آج ہم آپ کابھی انتظار کریں گے اور
چوہدری نثار آپ کے بھی نمائندے کا انتظار کریں گے کیوں کہ آپ عوام کے بیچ
نہیں آتے اس لیے کسی نمائندے کو ہی یہاں بھیج دیں جو ہمیں آئینی درس دے کہ
کس بنیاد پر اس ریلی کو روکا گیا اور پولیس کی بھاری نفری یہاں بھیجی گئی۔
جب تک اسلام آباد کے شہریوں کو پانی نہیں ملے گا میں مطالبہ کرتا رہوں گا۔
اسد عمر نے پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور
حکمراں جماعت میں مک مکا کی سیاست چل رہی ہے۔ پہلے ایان علی رہا ہوتی ہے اس
کے بعد شرجیل میمن اسلام آباد آتے ہیں اور پھر واپس سندھ چلے جاتے ہیں
جہاں انہیں سونا کا تاج پہنایاجاتا ہے،ادھر ڈاکٹر عاصم بھی رہا ہوجاتے ہیں ۔
یہ سب مک مکا سیاست کی آخری کوششیں ہیں۔جس میں یہ لوگ بری طرح ناکام ہوں
گے ،کیوں کہ میاں صاحب کی موجودہ حالت سے سب واقف ہیں اس پر مزید کوئی
تبصرہ نہیں کرناچاہتا ۔