Mar 29, 2017 04:43 pm
views : 737
Location : Private University
Peshawar- Private University Kaliwal Day
پشاور،موسم بہار کے موقع پرنجی یونیورسٹی میں کلیوال ڈے کا انعقاد
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی موسم بہار کی آمد کے موقع پر مختلف نوعیت کے
میلوں کا انعقاد تو ہوتا رہتا ہے لیکن اس بار پشاور میں کلیوال ڈے کے نام
سے ثقافتی میلے نے بہار کا مزہ دوبالا کردیا،ثقا فتی سٹالز طلباءکی توجہ کا
مرکز بنے رہے۔
پشاور کی نجی یونیورسٹی میں کلیوال ڈے کا انعقادکیا گیا کلیوال کا مطلب
دیہاتی زندگی ہے،اپنی نوعیت کے اس انوکھے میلے کا مقصد پختون ثقافت کواجاگر
کرناتھا۔
ایک طرف فیسٹیول میں طلبا ءو طا لبات نے خوب ہلا گلا کیاتو دوسری جانب دلچسپ او ر خوبصورت سٹالز نے بھی میلے کو چار چاند لگا دیے۔
فیسٹیول میں علاقائی رقص پیش کرنے کے ساتھ ساتھ رباب ،ستار، ڈال اورتلواروں کو خصوصی طور پر نمائش کےلئےرکھا گیاہے۔
افغان سٹوڈنٹس بھی میلے میں شریک رہے جو پگڑیاں اور چغہ زیب تن کرکے دوسروں
کے توجہ کا مرکز بنے رہے اور تو اور میلے میں طالبات نے روایتی اور ثقا
فتی برقعہ پہن کر پختون ثقافت کو اجاگر کیا۔
اس قسم کے میلوں کے انعقاد سے جہاں نوجوانوں کو تفریح کا مقع ملتا ہے وہیں ثقافتی اقدار کو بھی زندہ رکھا جا سکتا ہے۔