Mar 29, 2017 05:09 pm
views : 889
Location : Azad Kashmir Center Mansar Camp
Rawalpinid- Installation cermony of Colonel Commadant Azad Kashmir(AK) Regiment
راولپنڈی ، آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹ کا دورہ، ملک کیلئے رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے تقرر
کی تقریب میں شرکت کی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے رجمنٹ کی کاوشوں کو
سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آزاد
کشمیر رجمنٹ کے تقرر کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں آرمی چیف اور سبکدوش ہونے والے
لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو بیج لگائے جب
کہ اس موقع پر آرمی چیف نے سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم
کی خدمات کی تعریف بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر
وطن کے دفاع کے لیے رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر
رجمنٹ کی ملک کے لیے بہت سی قربانیاں ہیں اور رجمنٹ کے شہدا کی تعداد 3
ہزار 842 ہے۔