Mar 29, 2017 05:26 pm
views : 824
Location : Medical College
Dera Ismail Khan- Sports Gala
ڈی آئی خان،مقامی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے تحت 3روزہ سالانہ اسپورٹس گالا کا آغاز
ڈی آئی خان میں مقامی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے تحت منعقدہ 3روزہ سالانہ
اسپورٹس گالا شروع ہوگیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر
عابد حسین کا کہنا تھا کھیل ہمیں صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
،جو طلبہ پڑھائی میں توچست ہوں مگر کھیل میں سست ہو وہ جسمانی طورپر کمزور
رہ جاتے ہیں ۔ ہمیں خود کو تندرست رکھنے کے لیے کسی نہ کسی کھیل کا حصہ
ضروربننا چاہیے ۔
تقریب کی صدارت کے فرائض میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ر) بریگیڈیئر سعید احمد جب کہ
اسپورٹس گالا کے دیگر انتظامات ڈاکٹر جاوید سبزواری ،پروفیسر ڈاکٹر کشور
ناہید اور پروفیسر ڈاکٹر ریاست علی نے سرانجام دیے۔
اسپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹ بال ،ہاکی ،بیڈ منٹن، رسہ کشی اور دوسرے کھیلوں
کے مقابلے ہوئے جس میں طلبہ وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر
آڈیٹوریم میں طالبات کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیاگیا جسے حاضرین نے بے حد
سراہا ۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹرعابدحسین نے کہا جیسے انسان کو
زندہ رہنے کے لیے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ایسے ہی جسم کو مضبوط رکھنے کے
لیے کھیلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
log