Mar 29, 2017 05:40 pm
views : 796
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 147 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 147
پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 48375 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ
کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 160 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 196 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔