Mar 29, 2017 07:00 pm
views : 780
Location : Women University
Quetta - Fine Arts Exhibition
کوئٹہ ویمن یونیورسٹی کے تحت فن پاروں کی نمائش کا انعقاد
کوئٹہ ویمن یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش
کا انعقاد کیاگیا، نمائش میں بلوچستان کی ثقافت ،کیلی گرافی اور فائن آرٹ
پر نہایت خوب صورتی سے کام کیاگیا ،منی ایچر آرٹ کے زریعے ملک میں موجودہ
سیاسی حالات کو بھی نہایت دلکش انداز میں بیان کیاگیا،جسے دیکھنے والے داد
دیے بغیر نہ رہ سکے۔
نمائش میں تصاویرکے ذریعے انسانی جزبات کو بھی نہایت مہارت سے بیان کیاگیا،
جب کہ کیلی گرافی کے خوب صورت تصاویر سے نوجوانوں کو پیغام دیاگیا کہ
لڑکیاں کسی بھی میدان میں ان سے پیچھے نہیں ہیں۔
نمائش میں رکھے گئے آرٹس کے نمونے انتہائی محنت سے ترتیب دیے گئے تھے جنہیں دیکھنے والے اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی زمرک اچکزئی نے طالبات کی محنت کو سراہا اور کہا
میں پاکستان کی کئی یونیورسٹیز کا دورہ کرچکا ہوں مگر جو چیز میں نے کوئٹہ
ویمن یونیورسٹی میں دیکھی وہ کہیں نظرنہیںآئی۔ اس یونیورسٹی پر حملہ بھی
ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود یہاں کے اسٹوڈنٹس کے عزم اور ارادوں میں کوئی
کمی واقع نہیں ہوئی جو خوش آئند بات ہے۔ میں اس موقع پر حکومت بلوچستان اور
حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے
میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
اس موقع پر یونیورسٹی پرنسپل نے بات چیت کرتے ہوئے کہاتصاویر کی خوبصورتی
سے طلبات کی محنت عیاں ہو رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبات کوایسا
پلیٹ فارم مہیا کیا جا ئے جہاں و ہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا
کر ملک کا نا م روشن کر سکیں۔