Mar 29, 2017 08:08 pm
views : 781
Location : Naval Headquarter
Islamabad- CNS chairs Command and Staff Conference
اسلام آباد ، پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز میں انعقاد، ترجمان پا ک بحر یہ
اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز میں انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پا ک بحر یہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے
کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں، سیکیو رٹی کی
موجودہ صورت حال اور پاک بحریہ کے ترقیاتی منصو بو ں کا جائزہ لیا گیا۔نیول
چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصو بہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی
گئیں۔
کانفرنس میں سی پیک سے منسلک سمندر ی اْمور اور گوادر پورٹ کے دفاع کے حوالے سے تر جیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہابدلتے ہوئے سکیورٹی حالات
اور پیچیدگیوں کے تناظر میں پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن اور استحکام کے
فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ تمام کمانڈرز جنگی تیاریوں کے
اعلیٰ معیارکو بر قرار رکھیں۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے مزید کہاامن 2017 ''مشقوں کا
کامیاب انعقاد اور زمین سے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل
میزائل کا کامیاب تجربہ قابل تحسین ہیں۔