Mar 30, 2017 12:55 pm
views : 658
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 173 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،173پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مندی کا
رحجان دیکھا جارہاہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 173پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ48201پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے مارکیٹ میں مندی دیکھی
جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 270کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا، جس
میں سے73کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 183 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب
کہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔