کراچی ،ایس ایس جی پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے قربانیاں دیں،نیول چیف
پاک بحریہ کی ایس ایس جی کی گولڈن جوبلی تقریبات کا اہتمام کیا گیا،پاک
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ ایس ایس جی پاک بحریہ نے ہمیشہ
ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے قربانیاں دیں۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے مطابق اسپیشل سروس گروپ کی گولڈن جوبلی منائی
گئی ، پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ کے پچاس سال مکمل ہونے
پرگولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا ایس ایس جی سطح سمندر،زیر آب، ہوا اور زمین
پر آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے گولڈن جوبلی
کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ نیوی کے اسپیشل سروس گروپ نے قیام سے اب تک
ملک کی بقاء کے لیے بیش بہا خدمات سرانجام دی ہیں ۔
پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھاکہ ایس ایس جی کے افسران
اور جوانوں کی خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔