Mar 30, 2017 05:42 pm
views : 797
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets ABAD Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے
13 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔وفد کی قیادت
آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کی۔
ملاقات کے دوران پرتعمیراتی صنعت کی ترقی، اس کے مسائل اور کم قیمت مکانات کی تیاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہاؤسنگ کراچی کے شہریوں کا ایک
بڑا مسئلہ ہے۔شہریوں کو رہائش کی دستیابی میں آباد کا کردار اہمیت کا حامل
ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے کم لاگت رہائشی یونٹس کی فراہمی کے لئے آباد
کا منصوبہ نہایت خوش آئند ہے۔اورسرکاری ترقیاتی اداروں اور آباد کے درمیان
قریبی تعاون سے شہریوں کو مناسب قیمت میں رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکتی
ہیں۔
اس موقع پرچیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے کم قیمت رہائشی
یونٹس بنانے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم لاگت مکان کی قیمت 15 سے
19 لاکھ ہوگی جبکہ الاٹی سے 3 سے 4 لاکھ روپے لئے جائیں گے باقی آسان اقساط
کا لون ہوگا۔