Mar 30, 2017 02:47 pm
views : 750
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Bahrain Delegation
اسلام آباد، بحرین کو اپنا قریبی دوست اور با اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں ،وزیر اعظم نواز شر یف
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست
اور با اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون سے
برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
اسلام آباد میں بحرین کے صنعت و تجارت اور سیاحت کے وزیر زید الزیانی کی
قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین
کے باہمی تعلقات مشترکہ تاریخ ، ثقافت اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں۔
کاروباری مواقع سے متعلق دوسری پاکستان بحرین کانفرنس میں بحرین کے وفد کی
موثر شرکت خوش آئند ہے۔
وزیر اعظم نے بحرین کے وفد کوسیاحت اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کی
دعوت دی۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی
ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ۔
انہوں نے موثر اقتصادی سفارتکاری پر بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک
کی خدمات کو سراہا ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بحرین کے شاہ حمد بن
عیسیٰ الخلیفہ کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بحرین کے صنعت و تجارت اور سیاحت کے وزیر زید الزیانی نے وزیراعظم محمد
نواز شریف کو شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ان کے
دورے کا مقصد پاکستان کیساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔